آزاد کشمیر کو مالیاتی خود مختاری دلوانے پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں‘راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق تاریخی بجٹ پیش کیاہے

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہاآزاد کشمیر کو مالیاتی خود مختاری دلوانے پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں،راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق تاریخی بجٹ پیش کیاہے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور آزاد خطے کی خوشحالی کاآہین دار ہے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ذاتی کاوشوں محنت اور دلچسپی کے باعث کئی دہائیوں سے آزادکشمیر کے معاملات جن میں واٹریوز ،وفاقی محصولات اورایکٹ 74میں ترامیم،غیرضروری اخراجات کو ختم کرنابڑے کارنامے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما شیخ سراج منیر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنارہی ہے جو کام پچھلے کئی دہائیوں میں نہیں ہوئے وہ کام اللہ کے فضل سے راجہ فاروق حیدر خان نے کردکھائے مسلم لیگ ن کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن کا بازار گرم تھا اپوزیشن شورشرابہ کر کے اخبارات کی زینت بن رہی ہے سستی شہرت حاصل کرکے عوام کو بیوقوف نہ بنایا جائے،عوام سمجھ چکے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ومنظم ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکن مسلم لیگ ن کے دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے اقدامات گھر گھر پہنچائیں جو قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کیے ہیں قائد کشمیر نے وہ کام آزادکشمیر میں دو سال کے اندر کرائے جو مجاہد اول جیسے منجھے ہو ئے سیاستدانوں نے نہیں کراسکے۔