مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکٹ 1974 میں ترامیم کاوعدہ پوراکرکے کشمیریوں کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں ‘ آزاد کشمیرحکومت کے بااختیارہونے سے پاکستان اور آزادجموںوکشمیر کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:39

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکٹ 1974 میں ترامیم کاوعدہ پوراکرکے کشمیریوں کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں آزادکشمیرحکومت کے بااختیارہونے سے پاکستان اور آزادجموںوکشمیر کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

کشمیری اور پاکستانی عوام جو لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں انھیں دنیاکی کوئی طاقت ایک دوسرے سے جدانہیں کرسکتی۔راجہ فاروق حیدر خان اورمسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکٹ 974 1میں ترامیم کرانے کاوعدہ پوراکردیاہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے آزادکشمیرحکومت کوبااختیاربنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے جس پرآزادجموںو کشمیر کے عوام قومی سلامتی کمیٹی اور حکومت پاکستان کے شکرگزارہیںتحریک آزادی کشمیر اصل میں تحریک تکمیل پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنی قسمت وابستہ کرنے کاگذشتہ 71 بر س سے تہیہ کررکھاہے اور وہ اپنی منزل کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی ولولہ انگیز قیادت میں انتخابی وعدوں کوعملی جامع تیزی سے پہنارہی ہے ۔

انھوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کی فراخدلانہ مالی مدد سے آزادجموںوکشمیر کاشمار ترقی یافتہ خطوں میں ہوگاجہاں عام آدمی کامعیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوںنے کہاکہ گذشتہ سال سے حکومت پاکستان کی طرف سے آزاد جموںوکشمیرکے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں دوگناہ اضافہ ہوچکاہے جس کے نتیجہ میں آزادجموںوکشمیر کے تمام دس اضلاع میں بلاتفریق تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہمیں ایثار، ہمدردی اور صبر کا درس دیتا ہے ماہ رمضان میں ہمیں اپنے ان بھائیوں وک بھی یاد رکھنا ہو گا جو مقبوضہ کشمیر، فلسطین، عراق میں بے گناہ شہید کئے جارہے ہیں ماہ رمضان بابر کت مہینہ ، اللہ کے مہمان کی مہمان نواز ی کیلئے بڑھ چڑ ھ کر نی چاہیے ماہ رمضان اللہ کی طرف سے ایک بڑا انعام ، ماہ رمضان میں تاجر بڑھ چڑھ کر ایثار کی سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے خدمات انجام دیں اہل ایمان پر بھاری ذمہ داری ہے کہ ماہ رمضان میں اپنے مسلمان بھائیوں کو ریلف فراہم کریں نماز تراویخ کے بعد بالخصوص ان مسلمانوں کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں تاجر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ محبت اور خلوص کو مد نظر رکھتے ہوئے تعاون کریں۔