
مرکزی اور صوبائی حکومتوں کا کارنامہ سامنے آ گیا
حکومت نے 175ارب روپے کے فنڈز من پسند علاقوں میں لگا دئیے،من پسند ٹھیکے داروں کو نوازنے کا بھی انکشاف
سید فاخر عباس
منگل 22 مئی 2018
20:49

۔ حکومت نے 175ارب روپے کے فنڈز من پسند علاقوں میں لگا دئیے،من پسند ٹھیکے داروں کو نوازنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کا دور ختم ہونے جا رہا ہے ،اسی دوران حکومت کی جانب سے قومی خزانے کے اربوں روپوں کو من پسند علاقوں میں جھونکنے کا انکشاف بھی سامنے آ گیا۔، چاروں صوبوں کے پسماندہ علاقوں کے فنڈز من پسند علاقوں میں لگانے اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کاانکشاف ہوا ہے ۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کی منظوری کسی اور علاقے کے لیے لی گئی جبکہ ترقیاتی منصوبے متعلقہ علاقوں میں کروانے کی بجائے من پسند علاقوں میں کروائے گئے۔
(جاری ہے)
ان تمام منصوبوں کی ادائیگیاں بھی کر دی گئی ہیں اور ادایئگیاں جن علاقوں کے نام پر کی گئی ہیں ان میں ان منصوبوں کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔
یوں حکومت نے 175ارب روپوں کے منصوبوں سے پسماندہ علاقوں کو محروم کر دیا اور انکی جگہ اپنے من پسند علاقوں کو خلاف ضابطہ نوازا گیا ہے اور اس سارے سلسلے میں من پسند ٹھیکے داروں کو نوازنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلط فنڈز کے استعمال میں پنجاب اور سندھ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور تحقیق کے مطابق اس سکینڈل میں موجود ذمہ دار لوگوں کے خلاف کاروائی کیلئے کیس نیب میں بھی بھیجا سکتا ہے ۔ تحقیقی اداروں نے چاروں صوبوں کے حوالے سے مکمل رپورٹ تیار کی جس میں ہر ضلع،علاقے کا بجٹ جس علاقے میں لگایا گیا،ٹھیکیدار،این او سی جاری کرنے والی سیاسی و سرکاری شخصیات کی تفصیلات موجود ہیں۔انویسٹی گیشن کے مطابق جنوبی پنجاب کے اکثر فنڈز وسطی پنجاب کے شہروں میں لگا دئیے گئے ہیں۔پنجاب میں لاہور ملتان ، گوجرانوالہ ، فیصل آ باد ، راولپنڈی میں کئی فنڈز خلاف قانون لگائے گئے ۔سندھ میں ٹھٹھہ ، حیدر آباد ،نوابشاہ سکر اور کراچی کے فنڈز کا غلط استعمال ہوا ،جبکہ خیبر پختونخواہ میں ہری پور ،مانسہرہ اور ایسے شہروں کے فنڈز میں ہیر پھیر کیا گیا جبکہ بلوچستان کے بھی بہت سے علاقوں میں ترقیاتی منصوبے کئیے بغیر ہی ادائیگیاں کر دی گئیں۔
مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.