آئی این سی بی میڈیکل ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 40 سے 60 سال کی عمر کے مریضوں کا طبی معائنہ کیا

منگل 22 مئی 2018 23:48

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور سے آئی این سی بی میڈیکل ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 40 سے 60 سال کی عمر کے مریضوں کا طبی معائنہ کیااور انہیں سکریننگ کے عمل سے گزارہ گیا۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر ایم ایم عالم نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں چالیس سے ساٹھ سال کے عمر کے مریضوں کا شوگر،بلڈسمیت جسم کی مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور ہر مریض کی الگ الگ ہسٹری شیٹ تیار کی جاتی ہے جس کے بعد ان کا باقاعدہ علاج معالجہ شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو کلر سیداں واحد ہسپتال ہے جہاں تمام مریضوں کی سکریننگ کی جاتی ہے اور یہ عمل کامیابی سے جاری ہے۔