Live Updates

صوبائی حکومت نے پشاور کے بعد نوشہرہ کو بھی کھنڈارت میں تبدیل کردیا ہے ،حاجی عنایت الرحمان

بدھ 23 مئی 2018 23:13

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور امیدوار پی کے 61حاجی عنایت الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پشاور کے بعد نوشہرہ کو بھی کھنڈارت میں تبدیل کردیا ہے ، کھربوں روپوں کی کرپشن کرکے سینکڑوں زمیندارو اور عوام کو 80ہزار کنال زرعی اراضی سے محروم کیا، اس کرپشن میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی ملوث ہے ، پرویز خٹک نے پی کے 61 کے عوام کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی ہے اس کا انتقام کے دن قریب آگئے ہیں ،پی کے 61 کی عوام ان کو بری طرح شکست دیں گے ،پرویزخٹک اور ان کے حواریوں کی کرپشن کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں ۔

وہ بدھ کو نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کے وزراء اپنے تقریروں میں کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا لیکن معاملہ اس کے برعکس ہے کیونکہ اسی پی ٹی آئی حکومت نے پولیس کو غیر سیاسی بنانے کی اڑ میں اس کا مورال مجروح کیا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک خود ٹھیک نہیں تو وہ سرکاری اداروں کو کیا ٹھیک کریں گے بہت جلد پرویز خٹک کی کرپشن کی داستانیں عوام کے سامنے لائیں گے موجودہ صوبائی حکومت نے صوبائی احتساب بیورو کا بیڑا غرق کردیا ہے اس لئے وفاقی احتساب بیورو پرویز خٹک اور ان کے وزراء اور حواریوں کے خلاف بھی انکوائرز کا آغاز کریں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبے میں ایف ڈبیلو او کو ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دیکر ایک سازش کے تحت پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات