سینیٹ میں شہید کرنل سہیل عابد اور دیگر کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات مئی 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سینیٹ میں کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد اور دو پولیس اہلکاروں، وفاقی وزیر انسداد منشیات صلاح الدین ترمذی کی اہلیہ، ٹیکساس، امریکہ کے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ اور کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے ساتھ بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے فاتحہ خوانی کروائی۔