سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی فاروق طاہر کی آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے نو تعینات ججز کو حلف اُٹھانے پر مبارکباد

جمعرات 24 مئی 2018 20:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے نو تعینات شُدہ ججز کو حلف اُٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ججز کی تقرریاں احسن اقدام ہے اس سے ہائیکورٹ میں ججز کے پینل بھی پورے ہو جائیں گے اور عوام کے عرصہ سے جاری رہنے والے کیسز کی جلد سماعت ہو کر فیصلے ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ہمارا عدالتی نظام انصاف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔