ضلع باغ کے ملازم تنظیموں کا محکمہ برقیات فنی ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

جمعرات 24 مئی 2018 20:37

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) ضلع باغ کے ملازم تنظیموں نے محکمہ برقیات فنی ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اس میں تنظیم اتحاد ملازمین ضلع باغ کے صدر سردار سعید خان،چیئرمین سردار فاروق،سرپرست اعلیٰ خالد گیلانی ،نائب صدر اتحاد ملازمین راجہ مقصود،نے محکمہ برقیات فنی ملازمین کے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر فنی ملازمین محکمہ برقیات سردار ظہیر چغتائی نے کہا ہے کہ میں ضلع باغ کی تمام اتحاد ملازمین کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے جائز مطالبات کو سمجھتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا ہے حکموت آزاد کشمیر ہمارے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات جن میں جملہ ملازمین محکمہ برقیات سکیل 1تا16کی اپ گریڈیشن،رسک الائونس کی فراہمی،آبادی میں اضافہ کے تناسب سے نئی آسامیوں کی تخلیق،ملازمین کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام،عارضی ملازمین کی مستقلی،سروس سٹریکچر کی تکمیل،25سالوں نے زائد تعینات غیر جریدہ ملازمین کا چینل آف پروموشن،کئی سالوں سے تعینات ورک چارج سٹاف ایڈہاک ملازمین کو خالی آسامیوں پر تعینات کرنا ،شہید ملازمین کے بچوں کی سلیکشن کمیٹی فوری عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ تمام چھوٹے موٹے مطالبات کو حل کیا جائے احتجاجی مظاہرے سے صدر اتحاد ملازمین سردار سعید خان،سرپرست اعلیٰ خالد گیلانی،چیئرمین سردار فاروق خان،راجہ مقصود،سردار صیاد جنرل سیکرٹڑی،افتخار گلزار،شاہد مغل،سردار سعید اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے مکمل مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور دیگر تنظیموں کا مکمل مطالبات کے حل تک حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :