نوازشریف کو دنیا کی کوئی بھی طاقت عوام سے دور نہیں کرسکتی، انجینئر خرم دستگیر

جمعرات مئی 21:12

نوازشریف کو دنیا کی کوئی بھی طاقت عوام سے دور نہیں کرسکتی، انجینئر ..
گوجرانوالہ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع و خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو دنیا کی کوئی بھی طاقت عوام سے دور نہیں کرسکتی، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا بیانیہ عوام کے دل کی آواز ہے، الیکشن 2018ء میں عوام اسی بیانیے کے حق میں ووٹ دینگے نیازی نے دھرنا سیاست کرکے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، دھرنوں میں مخالفین نے قوم کا وقت ضائع کیا اور ملک کو ناقابل تسخیر نقصان پہنچایا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی چلی جاتی تو واپس آنے کا نام نہیں لیتی تھی آج مخالفین جو مرضی کہیں بجلی کے منصوبے پوری آب و تاب سے مکمل ہورہے ہیں اور مسلم لیگ ن عوام سے کئے تمام وعدوں کی تکمیل کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چیئرمین حاجی خالد مغل کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے پیر غلام فرید، صدر بار نور محمد مرزا ایڈووکیٹ، ناصر محمود کھوکھر، کاشف صابر خان، محمد طارق مغل، لالہ ظہیر، یوسف کھوکھر ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی فلاح کیلئے بے شمار کام کئے الیکشن 2013ء میں 90دن کا پروگرام دینے والوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا اور اب 100دن کے پروگرام سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا مسلم لیگ ن کے عملی اقدامات اور ملکی ترقی عوام کے سامنے ہے عوام الیکشن 2018میں کسی یہودی ایجنٹ کے جھانسے میں نہیں آئینگے اور شیر کو ووٹ دیکر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔