ایس ڈی ایم کوٹلی کی کارروائی ، ناجائزمنافع خوری کرنے والے سبزی فروٹ کے ہول سیلروں کی12ٹرک سامان ضبط

جمعرات 24 مئی 2018 21:34

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایس ڈی ایم کوٹلی نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائزمنافع خوری کرنے والے سبزی فروٹ کے ہول سیلروں کی12ٹرک سامان ضبط کرلیا۔ہول سیلروں کی طرف سے انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر سامان کی فروخت کی یقین دہانی پر سبزی فروٹ اُن کے حوالے کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی سردار ذیشان نثار نے بتایا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو بھی اقدامات اُٹھانے پڑے ہم اُٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان سے قبل ڈپٹی کمشنر کوٹلی آفس میں منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے انتہائی اہم اجلاس جس میں سبزی فروٹ کے ہول سیلروں کے نمائندے بھی شریک تھے ، اجلاس میں یہ طے پایا تھا کہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی منڈی کے نرخ معلوم کرے گی اور دوسرے روز مال پر کرایہ اور مناسب منافع کا تعین کرکے ہول سیلروں کو جو ریٹ فراہم کرے گی اُسی قیمت پر مال فروخت کیا جائے گااور اس فیصلہ کو تمام شرکاء نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے قبول کیا تھامگر ہول سیلروں کی طرف سے مال مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی نے سبزی فروٹ کے ہول سیلروں کو وارننگ جاری کی اور باز نہ آنے پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایس ڈی ایم کوٹلی سردار ذیشان نثار نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تمام ہول سیلروں کا مال جو کہ12ٹرکوں میں آیا تھا ضبط کرکے تھانے لے گئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں ہول سیلروں کی طرف سے اس یقین دہانی پر تمام ٹرک ہول سیلروں کے حوالے کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :