ہمارے ریجن میں 80سے زائد منصوبہ جات زیر کار ‘جن پر 30جون تک کام ہر صورت مکمل کیا جائیگا‘ منصوبو ں پر کام کی رفتار تسلی بخش ہے‘شاہرات اور پلوں کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں

چیف انجینئر شاہرات سائو تھ راجہ شریف کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 25 مئی 2018 17:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) چیف انجینئر شاہرات سائو تھ راجہ شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ریجن میں 80سے زائد منصوبہ جات زیر کار ہیں جن پر 30جون تک کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ منصوبو ں پر کام کی رفتار تسلی بخش ہے۔شاہرات اور پلوں کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ بڑے منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں ۔

جبکہ منصوبو ں کی ترجیحات کے مطابق تعمیر کے ہیے 30جون تک فیلڈ وٹیکنیکل سٹاف چھٹیاں منسوخ کر کے ہمہ وقت فیلڈ دفاتر میں حاضر رکھا گیا ہے۔ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئوں گا۔ حکومتی ہدایات کے مطابق منصوبو ں کے معیار کو بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے۔ جبکہ تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو بھی جانچا جا رہا ہے اور تعمیراتی میٹریل کے معیار کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ شریف کا کہنا تھا کہ شاہرات سائوتھ ریجن میں اس وقت شاہرات اور پلوں کے 80منصوبہ جات روبہ عمل ہیں جن پر اربوں روپے لاگت آئے گی۔ اربوں روپے کے یہ 80منصوبہ جات 30جون سے پہلے مکمل کیے جائیں گے۔ اربوں روپے مالیت کے جاریہ منصوبوں پلر کام کی رفتار تسلی بخش ہے۔ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شاہرات سائوتھ ریجن کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مثالی ہے اور تصریحات کے مطابق بجٹ کا تصرف یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ،وزیر تعمیرات عامہ ، سیکرٹری ورکس کی سربراہی میں شاہرات اور پلوں کے جاریہ منصوبہ جات کی تکمیل کے اہداف یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ 30جون سے قبل ان منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ چیف انجینئر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق منصوبوں کے معیار کوبھی بہتر بنایا جا رہا ہے اور شہرات وپلوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :