Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے انقلاب مارچ کے خلاف دائر درخواست پر عمران خان اور ان کے وکیل سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:25

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے عدالتی حکم کے باوجود انقلاب مارچ کے خلاف دائر درخواست پر عمران خان اور ان کے وکیل کو چھ جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے قائدین عمران خان، طاہر القادری انقلاب اور آزادی مارچ کے ذریعے جبکہ بلاول بھٹو اور چوہدری شجاعت ان کی حمایت کر کے بغاوت کے مرتکب ہوئے، عوامی تحریک کے وکیل اظہرصدیق نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی مہلت مانگ لی، انہوں نے کہا کہ فی الحال نوازشریف سمیت ن لیگی رہنماء ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،عدالت نوازشریف سمیت ن لیگی عہدیداروں کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔

دوران سماعت تحریک انصاف کی جانب سے پیش نہ ہونے پر عدالت نے عمران خان اور ان کے وکیل کو چھ جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات