شدید گرمی نے کراچی کی عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے ،کے الیکٹرک انتظامیہ 14سی16گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کر رہی ہے ، شیخ ارشاد

شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کا احتساب عمل میں لایا جائے

جمعہ 25 مئی 2018 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) جامعہ الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن کے چیئر مین و ممتاز سماجی رہنما شیخ محمد ارشاد نے اپنے مرکز ی آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں جاری گرمی کی شدید لہر ،ہیٹ اسٹروک اور لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی میں چند دنوں کے اندر 100سے زائد ہلاکتوں اور اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب شدید گرمی نے کراچی کی عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ نے 14سی16گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کر رہی ہے انہوں نے ارباب ِ اختیار کے باعث شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کا احتساب عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ شہری بلو ں کی مد میں ہزاروں روپے بھرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہے کے الیکٹرک کو فوری طور پر قومی تحویل میں لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا رمضان شریف میںعوام کو سکھ کا سانس نہیں مل رہا سحری و افطارکے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ انتہائی ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ایک جانب ہیٹ اسٹوک ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک نے عوام کو پریشان کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے زیادہ تر اموات بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لانڈھی ،کورنگی، نارتھ کراچی ،لیاری ،خدا کی بستی ، جمعہ گوٹھ،ضیاء کالونی،منگو پیراور سرجانی ٹائون میںہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے لہذا سندھ کے حکمرانوں کو چاہیئے کہ عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھے اور عوام کو جو ہسپتالوں اور ایمر جنسیوں میں سہولت نہ ملنے کی شکایت ہے انہیں دو رکیا جائے انہوں نے کہا کہ کراچی مارکیٹس کے تاجر کراچی میں اپنا کاروبار کرتے ہیں تو وہ اس میں بسنے والی عوام کا خیال رکھنا بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں جبکہ جس انداز میں رینجرز، تاجر برادری اور دیگر فلاحی تنظیموں کی جانب سے شہر قائد میںگرمی کے دنوں میں عوام کی خدمت کی جاتی ہے اس کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے کے ایم سی کراچی کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ فوری لگائے جائے۔