محکمہ برقیات آزادکشمیر کے فنی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بلز کی ڈورٹوڈور تقسیم نہ ہونے سے صار فین بجلی کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا، ۔مہتمم برقیات اوپریشن ڈویژن باغ

ہفتہ 26 مئی 2018 16:33

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) مہتمم برقیات آپریشن ڈویژن باغ نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات آزادکشمیر کے فنی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بجلی کے بلز ڈورٹوڈور تقسیم نہ ہونے کے باعث صار فین بجلی کومشکلات کاسامنا کرنا پڑاہے ۔

(جاری ہے)

مہتمم برقیات آپریشن ڈویژن باغ کے دفتر سے جاری پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ صارفین بجلی کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے مہتمم برقیات اوپریشن ڈویژن باغ نے بلات بجلی بغیر سرچارج کے جمع کروانے کی تاریخ میں 30مئی تک توسیع کرتے ہوئے جملہ بنک ہا اورڈاکخانہ جات کوہدایت جاری کردی ہے۔

بلات بجلی کی عدم تقسیم پردفتر کلریکل سٹاف اوردفتر نائب مہتمم نے بلات بجلی مختلف دوکانات تک بل پہنچائے اس کے باوجود اکثر صارفین بلی کوبلات نہیں مل سکے ۔جن صارفین کوبلات نہیں ملے وہ اپنے اپنے سب ڈویژن کے دفتر مہتمم سے اپنی اپنی مساجد دوکانات سے رابطہ کرتے ہوئے بغیر سرچارج کے 30مئی تک بلات بجلی جمع کراوئیں۔اس کے علاوہ صارفین بجلی اپنے گزشتہ بل سے ریفرنس نمبر کاحوالہ دیتے ہوئے بھی آن لائن بل بغیر سرچارج کے 30مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :