ملک کے بیشتر علاقوں میں ( کل) اتوار کوموسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 26 مئی 2018 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں ( کل) اتوار کوموسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش مری 02 اور منگلہ میں 01 میلی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو، لاڑکانہ 48، مٹھی،سکھر، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، بہاولنگر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :