محکمہ برقیات آزادکشمیر نے باغ میں بلات بجلی بغیر سرچارج کے جمع کروانے کی تاریخ میں 30مئی تک توسیع کردی

ہفتہ 26 مئی 2018 22:31

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) مہتمم برقیات اوپریشن ڈویژن باغ کے دفتر سے جاری پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ محکمہ برقیات آزادکشمیر کے فنی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بلات ڈورٹوڈور تقسیم نہ ہونے کے باعث صار فین بجلی کومشکلات کاسامنا کرنا پڑاہے ۔

(جاری ہے)

صارفین بجلی کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے مہتمم برقیات اوپریشن ڈویژن باغ نے بلات بجلی بغیر سرچارج کے جمع کروانے کی تاریخ میں 30مئی تک توسیع کرتے ہوئے جملہ بنک ہا اورڈاکخانہ جات کوہدایت جاری کردی ہے۔

بلات بجلی کی عدم تقسیم پردفتر کلریکل سٹاف اوردفتر نائب مہتمم نے بلات بجلی مختلف دوکانات تک بل پہنچائے اس کے باوجود اکثر صارفین بلی کوبلات نہیں مل سکے ۔جن صارفین کوبلات نہیں ملے وہ اپنے اپنے سب ڈویژن کے دفتر مہتمم سے اپنی اپنی مساجد دوکانات سے رابطہ کرتے ہوئے بغیر سرچارج کے 30مئی تک بلات بجلی جمع کراوئیں۔اس کے علاوہ صارفین بجلی اپنے گزشتہ بل سے ریفرنس نمبر کاحوالہ دیتے ہوئے بھی آن لائن بل بغیر سرچارج کے 30مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :