محکمہ بحالیات اورلوکل گورنمنٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعلان کو ہوامیں اڑادیا

آزادکشمیر میں مقیم مہاجرین1989ء کیلئے پانی ‘سیوریج،پختہ گلیوں کے نام پر 8کروڑ کے ترقیاتی فنڈز زمین پر نہ لگ سکے

ہفتہ 26 مئی 2018 22:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) محکمہ بحالیات اورلوکل گورنمنٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعلان کو ہوامیں اڑادیا،آزادکشمیر میں مقیم مہاجرین1989ء کیلئے پانی ،سیوریج،پختہ گلیوں کے نام پر 8کروڑوپے کے ترقیاتی فنڈز زمین پر نہ لگ سکے،لیپس ہونے کے بادل منڈلانے لگے،مہاجرین نے راجہ فاروق حیدرخان سے بیوروکریسی کی نااہلی کا فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کیمپوں کے اندر اس وقت صاف پانی کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں ،سیوریج کا نظام اورگلیوں میں بارش کے باعث تالاب کا منظرہوتا ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے دو ماہ قبل آزادکشمیر بھر میں مہاجرین کیمپوں کے اندر سیوریج،پانی اورپختہ گلیوں کیلئے فنڈز رکھے تھے مگر دوماہ بعد بھی زمین پر نہ لگ سکے اب بجٹ2016-17ختم ہونے والا ہے اور8کروڑروپے لیپس ہورہے ہیں مہاجرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان بیوروکریسی کے ناکام پالیسی کا نوٹس لیں اورجلد مہاجرکیمپوں کے اندر ترقیاتی کام شروع کروائیں بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :