حکومت کی کشن گنگا ڈیم پر مجرمانہ خاموشی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ‘عابد حسین صدیقی

اتوار 27 مئی 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی کشن گنگا ڈیم پر مجرمانہ خاموشی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے بھارت کے اس اقدام سے پاکستان کو سالانہ 140 ملین ڈالر کا نقصان متوقع ہے لیکن یہ مسئلہ ہمارے قومی بیانیے میں کہیں جگہ نہیں بنا سکا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان یں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا 27 فیصد پانی کم ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت میں 20 فیصد کمی آ جائے گی۔

اور اگر بھارت نے کسی وقت مزید شر پسندی کرنا چاہی تو معاملات مزید سنگین ہو جائیں گے۔ جبکہ حکمران اپنی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں اور پاکستان کی کسی کو پروا نہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تباہی دستک دے رہی ہے جبکہ حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں یا پھر مودی کے یار پاکستان سے دشمنی کا کھلم کھلا اظہار کر رہے ہیں۔