عوام کوریلیف دینے کے لیے بلدیہ ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے شہر کومثالی،خوبصورت اورترقی یافتہ بنانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کے متعدد منصوبہ جات پرکام جاری ہے ‘ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی سردارزاہدمحمودخان کی بات چیت

اتوار 27 مئی 2018 21:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی سردارزاہدمحمودخان نے کہاہے کہ عوام کوریلیف دینے کے لیے بلدیہ ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے شہر کومثالی،خوبصورت اورترقی یافتہ بنانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کے متعدد منصوبہ جات پرکام جاری ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق آزادکشمیرکاہرمحکمہ بالخصوص محکمہ بلدیہ اپنابھرپورکرداراداکررہاہے کوٹلی شہرکے اندربہت سے منصوبہ جات زیرتکمیل ہیںجوانشاء اللہ تعالیٰ اپنی مقررہ مدت کے اندرپایہ تکمیل کوپہنچ جائیںگے کوٹلی شہرکی سڑکات پختہ ہورہی ہیںاورعوام کومزیدسہولیات دینے اورکوٹلی شہرکوجدیدترین بنانے کے لیے بہت جلدکوٹلی سٹی کے اندرسولرلائٹس بھی لگ جائیںگی ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ بعض اوقات یمرجنسی کی صورت حال کے پیش نظربلدیہ کی فائربریگیڈکی گاڑیوںمیںپانی کی پرابلم ہوتی تھی اس کوبھی مستقل بنیادوںپرحل کیاجارہاہے بلدیہ آفس کے اندرٹیوب ویل،بورکاکام شروع کردیاگیاہے جس سے یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گااس کے علاوہ شہریوںکوبھی پانی کی سہولیات میسرکی جائیںگی بلدیہ آفس میںٹیوب ویل،بورکی اوپننگ کے موقع پردعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میںبلدیہ عظمیٰ اپنابھرپورکرداراداکررہی ہے اس سلسلہ میںرمضان بازارکاانعقادبھی عوام کوبہترین تحفہ ہے رمضان بازارمیںاشیاء خردونوش انتہائی سستی،مناسب،معیاری اورسرکاری ریٹس پرصاف ستھری اشیاء خردونوش فروخت کی جارہی ہیں عوام رمضان سستابازار،جمعہ بازارسے بھرپورفائدہ اٹھائیںبلدیہ آفس کے اندرٹیوب ویل،بورکے کام کی اوپننگ کے موقع پرچیف آفیسر بلدیہ ملک محمدنوازخان،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،ملک عبدالقیوم،چیئرمین اعظم مغل،وقاربیگ ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کا تعمیروترقی کا ویژن آزادکشمیربھرکوماڈل سٹیٹ بنانے میںاہم کرداراداکرے گاضلع کوٹلی بالخصوص کوٹلی سٹی آزادکشمیربھرکے تمام شہروںکی نسبت مثالی اورخوبصورت بنانے میںبلدیہ عظمیٰ اپنابھرپورکرداراداکریگا۔