محکمہ برقیات کے غیر جریدہ فنی ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال 18ویں روز میں داخل

اتوار 27 مئی 2018 21:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) محکمہ برقیات کے غیر جریدہ فنی ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال اٹھارویں روز میں داخل ہو گئی اس سلسلہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر فنی ملازمین ضلع باغ سردار ظہیر چغتائی،سیکرٹری جنرل سردار محمد صیاد خان،خلیل احمد عباسی،چوہدری یوسف، شاہد مغل،نسیم چغتائی،ارشد شاہ،افتخار مغل،امداد اللہ،افتخار گلزار،محمد سعید خان،چوہدری فیاض نور،مرتضیٰ شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج اوردھرنا ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا اس وقت تک جاری رکھیں گے انہوں نے کہا ہمیں جملہ کیڈر کی اپ گریڈیشن ،رسک الائونس،واپڈا مراحات،برقیات فائونڈیشن کا قیام،زخمی ہونے والے ملازمین کی رقم میں اضافہ اور جو ملازم دوران ڈیوٹی زخمی ہو جائے اس کو محکمہ اعلاج کی مکمل سہولت کی فراہمی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی ہمارے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات کے حل کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی اور رمضان المبارک اس شدید دھوپ میں ہمارے ملازمین ہڑتالی کیمپ اور احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی جو ہمارے ساتھ ظلم ہے ہم اس ظلم اور ناانصافی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ان تمام مطالبات کا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا ۔