تحصیلدارباغ سبیل منہاس کے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے

زاہد المیاد اشیاء خردونوش رکھنے والے دکاندراوں کو ہزاروں روپے جرمانے ‘غیر معیاری مال ضبط

اتوار 27 مئی 2018 21:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) تحصیلدارباغ سبیل منہاس نے باغ کے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپہ زاہد المیاد اشیاء خردونوش رکھنے والے دکاندراوں کو ہزاروں روپے جرمانے کیے اور غیر معیاری مال ضبط کیا سبزی فروٹ گلے سڑے پھل رکھنے والے سبزی فروشوں کو موقع پر ہی جرمانے کیے تفصیلات کے مطابق تحصیلدارباغ سبیل منہاس، نائب تحصیلدار اعجاز عباسی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ باغ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور چیکنگ کے دوران غیر معیاری زاہد ملیاد اشیاء خردونوش ضبط کر کے موقع پر بھاری جرمانے کیے خصوصی طور پر سبزی فروشوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ گلے سڑے پھل سبزیاں اور مظہر صحت اشیاء کی خریدوفروخت بند کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردی ریٹس کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں عوام علاقہ نے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :