آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا وفاقی ملازمین کیطرح آزاد کشمیر اور صوبائی ملازمین کو 3ماہ بونس تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ

اتوار 27 مئی 2018 21:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) آزاد کشمیر نے وفاقی ملازمین کیطرح آزاد کشمیر اور صوبائی ملازمین کو تین ماہ بونس تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے صوبائی ملازمین بھی پاکستانی اداروں کا حصہ ہیں وفاقی اور سیکرٹریٹ ملازمین پہلے ہی زیادہ مراعات حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر ایپکا آزاد کشمیر و سیکرٹری جنرلایپکا پاکستان سید صدیق حسین شاہ اور سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد کشمیر راجہ محمد رشید نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں اور آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہ و مراعات میں تضاد عدم مساوات کی واضع مثال ہے صوبائی اور آزاد کشمیر کے ملازمین کی خدمات وفاقی ملازمین سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ملک کے دیگر ملازمین کیساتھ بھی دریا دلی کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایپکا کے جائز مطالبات کے لیے احتجاج جاری ہے لیکن حکومت کی جانب سے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں جبکہ دوسری جانب شاہی فرمان کے زریعہ وفاقی ملازمین پر مراعات کی بارش کی جا رہی یہ طرز عمل دیگر ملازمین میں احساس محرومی پیدا کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اپنے دور اقتدار کے چند دنوں میں جس طرح وفاقی ملازمین کو تین بونس تنخواہ دینے کی منطوری جاری کر چکی ہے اسی طرح پاکستان اور آزاد کشمیر کے دیگر ملازمین کو بھی بونس تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان کرے