میڈا کے ذریعے نگران وزیراعظم کیلئے نامزدگی کا پتہ چلا ہے، جسٹس (ر) ناصر الملک

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بلا کر بات کرونگا، نامزد نگران وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 28 مئی 2018 17:01

میڈا کے ذریعے نگران وزیراعظم کیلئے نامزدگی کا پتہ چلا ہے، جسٹس (ر) ناصر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) نامزد نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ مجھے میڈیا کے ذریعے نگران وزیراعظم کے لئے نامزدگی کا پتہ چلا ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بلا کر بات کرونگا۔ پیر کو صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہواہے کہ میرا نام نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بلا کر بات کرونگا۔ یاد رہے کہ پیر کو دوپہر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا تھا۔ نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد پاکستان تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی نامزدگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔