وزیر اعظم کے گڈگورننس کے اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ‘ سید صادق حسین شاہ

پیر 28 مئی 2018 18:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ ن سٹی باغ کے نائب صدر سید صادق حسین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جو بجٹ پیش وہ ایک تاریخ ساز ہے اس کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو جاتا ہے وزیر اعظم کا گڈگورننس کا اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے موجودہ حکومت نے فی حلقہ 6کروڑ روپے ہر ایم ایل اے کو دئیے ہیں یہ رقم تعمیراتی کام پر خرچ ہو گی باغ کے دونوں وزراء کرام سردار میر اکبر خان،راجہ مشتاق منہاس کو بھی 6کروڑ کے حساب سے ملے ان کے یہ کام زمین نظر آنے چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صادق شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات مسلم لیگ ن بھاری میڈٹ کے ساتھ جیتے گی انہوں نے کہا کہ سردار میر اکبر نے باغ کے اندر جنگلات کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کارکنوں سے مشاورت کریں تاکہ اچھے نتائج سامنے آسکیں۔

متعلقہ عنوان :