آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس، پینل آف چیئرمین کا اعلان کردیا گیا

پیر 28 مئی 2018 19:53

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی صدارت میں تلاوت کلام پا ک سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے اجلاس کے لئے ممبران اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، ملک محمد نواز اور محترمہ سحرش قمر پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا ۔

بعدازاں وقفہ سوالات کے دوان ممبر اسمبلی ملک محمد نواز کے ایک سوال کہ میر پور ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے لئے اے ڈی پی میں کتنے کتنے پولز اور ٹرانسفارمر ز رکھے گئے ہیں وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے ایوان میں ڈویژن وائیز تفصیل ایوان میں پیش کی ۔

(جاری ہے)

وزیر برقیات نے ایوان کو بتا یا کہ نارتھ زون میں ضلع نیلم کیلئے 113ایچ ٹی پول،506ایل ٹی پول اور19ٹرانسفارمر،،ضلع مظفرآباد کیلئی111ایچ ٹی پول،1078ایل ٹی پول اور29ٹرانسفارمر،،ضلع جہلم ویلی (ہٹیاں بالا ) کیلئے 125ایچ ٹی پول،388ایل ٹی پول اور 16ٹرانسفارمر،،ضلع باغ کیلئی163ایچ ٹی پول،1063ایل ٹی پول اور69ٹرانسفارمر،،ضلع حویلی کیلئے 17ایچ ٹی پول ،1385ایل ٹی پول اور 50ٹرانسفارمر،،ضلع پونچھ کیلئے 173ایچ ٹی پول ،1230ایل ٹی پول اور39ٹرانسفارمر،،ضلع سدھنوتی کیلئے 5ایچ ٹی پول ،437ایل ٹی پول اور4ٹرانسفارمر،،ڈڈیال سے دیواریاں تک 28کلو میٹر11کے وی لائن کیلئے 102ایچ ٹی پول اور PMCIDP Electricity Copmonent 2017-18کیلئی384ایچ ٹی پول،231ایل ٹی پول اور476ٹرانسفارمر رکھے گئے ہیں جبکہ ساوتھ زون میں ضلع کوٹلی کیلئے 121ایچ ٹی پول،486ایل ٹی پول اور38ٹرانسفارمر،،ضلع میرپور کیلئے 155ایچ ٹی پول،427ایل ٹی پول اور26ٹرانسفارمر،،ضلع بھمبر کیلئے 65ایچ ٹی پول ،607ایل ٹی پول ،28ٹرانسفارمراور PMCIDP Electricity Copmonent 2017-18 کیلئی156ایچ ٹی پول،229ایل ٹی پول اور306ٹرانسفارمر رکھے گئے ۔