پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمحمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے بدلے اربوں ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ملکی تحفظ کو ترجیح دی ،ہماری قومی تاریخ میں یوم آ زادی کے بعد یوم تکبیر ایک تاریخ ساز دن کی حیثیت رکھتا ہے سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر

پیر 28 مئی 2018 23:36

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیرمین سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے بدلے اربوں ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ملکی تحفظ کو ترجیح دی ہمارے قومی تاریخ میں یوم آ زادی کے بعد یوم تکبیر ایک تاریخ ساز دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام وطن عزیز کی سلا متی وبقا کی ضمانت ہے قوم کا ہر فرد ایٹمی پروگرام کے تحفظ کیلئے کمر بستہ ہے مسلم لیگ ن ترقی یافتہ و پرامن پاکستان کی ضرورت اور محمد نوازشریف و محمد شہباز شریف کی قیادت ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی علا مت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کے عزم کی بد ولت پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے تما م تر دھونس اور دھمکیوں اور عالمی دباو،ْ کے باوجود ہ بھارت کے ایٹمی دھما کوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنادیا ہے۔