مظفرآباد‘کوٹلہ کا گائوں نلہ کلس میں بجلی کا ٹرانسفارمر 15 روز سے خراب ‘ علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

ہزاروں افراد کو سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا سامنا‘ نماز تراویح اور نماز فجر میں شدید پریشانی، عوام کا شدید احتجاج

منگل 29 مئی 2018 18:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) اندھیر نگری، دارالحکومت کے پڑوسی حلقہ کوٹلہ کا گائوں نلہ کلس اندھیرے میں ڈوب گیا۔ 15 دن سے ٹرانسفارمر خراب ہزاروں افراد کو سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا سامنا۔ نماز تراویح اور نماز فجر میں شدید پریشانی، عوام کا شدید احتجاج۔15روز سے مکمل بندٹرانسفارمرعوام علاقہ نے چندہ کرکے ورکشاپ تک پہچایاجوتاحال واپس نہیں آیا۔

(جاری ہے)

فوری طور پر بجلی بحال کی جائے، بصورت دیگر شدید احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار بابر لطیف،مبشر گل،امجد نعیم،رانا ذیشان و دیگر نے کہا کہ 15 دن سے ہم اندھیرے میںڈوبے ہوئے ہیں۔عوام علاقہ نے وزیر برقیات ،متعلقہ ایم ایل اے،سیکرٹری برقیات ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نلہ کلس کا ٹرانسفارمر مرمت کرتے ہوئے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی سہولت فراہم کریں وگرنہ عوام علاقہ اپنی بنیادی ضرورت کے لیے بھر پور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :