نیلم‘ وادی نیلم جاگراں مٹو بیلہ پل کی تعمیر نہ ہوسکی‘ ٹھیکیدار ایڈوانس بل لیکرمشینری سمیت غائب

منگل 29 مئی 2018 18:25

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وادی نیلم جاگراں مٹو بیلہ پل کی تعمیر نہ ہوسکی ٹھیکدار ایڈوانس بل لیکرمشینری سمیت غائب ‘اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات،جاگراں کنڈور روڈ کا ٹھیکدار بھی مشینری سمیت غائب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تین سال قبل جاگراں مٹو بیلہ کے مقام پر نالہ جاگراں پر لگنے والے پل کی تعمیر نہ ہوسکی ٹھیکدار ایڈوانس بل لیکر مشینری سمیت غائب ہوگیا ایم ایل اے حلقہ کی طرف سے بار بار یقین دہانی کے باوجود ٹھیکدار کا نہ تو ٹھیکہ کینسل کیا جاسکا اور نہ ہی ٹھیکدار نے کام شروع کرسکا پل کا ایک پایہ ادھورا تعمیر کرکے ٹھیکدار نے محکمہ سے ایڈوانس بل وصول کرلیا اور غائب ہوگیا محکمہ شاہرات کے حکام کی طرف سے ٹھیکدار سے معقول کمیشن کے عوض ڈیل کررکھی ہے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نالہ جاگراں جوکہ موسم گرما میں انتہائی خطر ناک پوزیشن اختیار کرلیتا ہے پل کی عدم تعمیر سے سینکڑوں طلباء وطالبات عوام علاقہ کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت لگے عارضی کچے پل سے سفر کرکے جانا پڑتا ہے جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے علاوہ ازیں کنڈور روڈ پر کام کرنے والا ٹھیکدار مشینری سمیت غائب ہوگیا ہے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

متعلقہ عنوان :