غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میںمزیداضافہ ،کراچی کے شہریوںکاجینامحال

شہری سحر وافطاراندھیرے میں کرنے پرمجبورہوگئے

منگل 29 مئی 2018 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوںکاجینامحال کردیاہے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میںمزیداضافہ ہوگیاہے جبکہ شہری سحر وافطاراندھیرے میں کرنے پرمجبورہوگئے ہیںجبکہ کے الیکٹرک بدستورمیں نہ مانوںکی رٹ لگائے ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں بھی لوڈ شیڈنگ کاجن قابومیںنہیںآسکاہے ۔سوئی سدرن کی جانب سے اضافی گیس کی فراہمی بحال ہونے اوربن قاسم پاورپلانٹ کی فنی خرابی دورکرنے کے لیے بیرون ملک سے پرزہ منگوائے جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں مزیداضافہ ہوگیاہے ۔

کراچی کاکوئی علاقہ اس لوڈشیڈنگ سے محفوظ نہیں اب افطاروسحرکے وقت بھی بجلی غائب رہنے لگی ہے ۔کے الیکٹرک نے سحرافطارکے اوقات میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے بلدیہ ٹائون ،سائٹ ایریا،اورنگی ٹائون ،کورنگی ،لیاقت آباد،ناظم آباد، لیاری اولڈسٹی ایریا،گلشن اقبال 6,7اورملحقہ آبادیوںسمیت اکثرعلاقوںمیں10 گھنٹوںسے بھی زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

جبکہ بلدیہ ٹائون اورنگی ٹائون اورسائٹ ایریامیںسحری کے اوقات میں بجلی جاتی ہے اوردن بارہ بجے آتی ہے ۔سحری میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کوسحری تیارکرنے میں انتہائی مشکلات کاسامنا ہے ۔کراچی میں شہریوںکامعمول ہے کہ سحری کرکے نمازکی ادائیگی اورترتیل کے بعدسوجاتے ہیں۔تاہم لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ نہ تورات میں سو پارہے ہیںاورنہ ہی سحری کے بعدسونے کاموقع ملتاہے جس کی وجہ سے لوگوںکے معمولات زندگی شدیدمتاثرہورہے ہیں،جبکہ افطارکے بعدتراویح کے اوقات میں بھی بجلی نہیں ہوتی جس کے باعث شہریوںکونمازتراویح اداکرنے میں بھی شدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔

کے الیکٹر ک کے خلاف کراچی کے کئی علاقوںمیں روزے کی حالت میں لوگ احتجاج کرنے پرمجبورہیںاحتجاجی مظاہرین کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے ہیںجبکہ مظاہرین کاایک ہی مطالبہ ہوتاہے کہ کے الیکٹرک کوقومی تحویل میں لیاجائے تاکہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل ہوسکے ۔جبکہ شہریوںکایہ بھی کہناہے کہ کراچی جیسے بڑے شہرکوبجلی کی فراہمی نہ اہل کے الیکٹرک کے بس کی بات نہیں ہے شہرقائد میں بجلی کے بحران کی ذمہ دارکے الیکٹر کی نااہل انتظامیہ ہے ۔دوسری جانب کے الیکٹرک بدستورمیں نہ مانوںکی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کاکہناہے کہ شہرمیں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے جبکہ لائن لاسز،کی وجہ سے ہونے والے مسائل کوکے الیکٹرک کاعملہ پوری مستعدی سے حل کرتاہے ۔