اکشے کمار سپیٹی ویلی میں ’’کیسری ‘‘ کی عکسبندی کے بعد سن برن کا شکار

بدھ 30 مئی 2018 13:25

اکشے کمار سپیٹی ویلی میں ’’کیسری ‘‘ کی عکسبندی کے بعد سن برن کا شکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار فلم ’’کیسری ‘‘ کی ہماچل پردیش کی سپیٹی ویلی میں عکسبندی کے بعد بہت زیادہ درجہ حرارت کے باعث گرمی کی شدت اور سن برن کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے فلم ’’کیسری ‘‘ کی ہماچل پردیش کی سپیٹی ویلی میں عکسبندی مکمل کر لی ہے، اس دوران بہت زیادہ درجہ حرارت کے باعث عکسبندی کے بعد گرمی کی شدت اور سن برن کا شکار ہو گئے اور اب فلم کے باقی شیڈول کی عکسبندی وائی میں مون سون کے بعد شروع کی جائے گی جہاں فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی تھی اور اب نیا سٹ بننے کے بعد فلم کی عکسبندی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :