محکمہ پولیس میں ترقیابیاں، طویل عرصہ سے ترقیابی کے منتظر پولیس آفیسران کو حق مل گیا

ڈی ایس پی سلطان اعوان اور عبدالحکیم بھی ایس پی بن گئے

بدھ 30 مئی 2018 22:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) محکمہ پولیس میں ترقیابیاں، طویل عرصہ سے ترقیابی کے منتظر پولیس آفیسران کو حق مل گیا، ڈی ایس پی سلطان اعوان اور عبدالحکیم بھی ایس پی بن گئے، ڈی آئی جی صاحبان کے پروقار تقریب میں رینک پہنا دیئے، قابل، دیانتدار، محنتی اور فرض شناس پولیس آفیسر کی ترقیابی پر عوامی حلقوں کا خیرمقدم، محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے اظہارتشکر، تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر پولیس کے ایک فرض شناس، دیانتدار، قابل اور محنتی آفیسر ڈی ایس پی سلطان اعوان ترقیاب ہوگئے، ترقیابی کے بعد محکمہ پولیس کے ڈی آئی جی صاحبان نے سلطان اعوان کو ایک پروقار تقریب میں ایس پی کیرینک سلطان اعوان کو پہنا دیئے، سلطان اعوان جیسے فرض شناس پولیس آفیسر کی ترقیابی پر عوامی حلقوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کا شکریہ اداکرتے ہوئے سلطان اعوان کو ایس ایس پی بننے پر مباکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ حسب سابق اپنے فرائض سرانجام دیتے محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافے کا موجب بنیں گے اور عوام جان و مال کے تحفظ کیساتھ مظلوم طبقات، غریب افراد کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرتے رہے گے۔

متعلقہ عنوان :