انتظامیہ اور پولیس کی ناقص کارکردگی ۔ دفعہ 144ہوائی نکلا

دودھ کے نام پر زہر کوہالہ سے سوزوکی گاڑیوں میں ڈرموں کے اندر لا کر مظفرآباد میں سپلائی کیا جانے لگا

بدھ 30 مئی 2018 22:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) انتظامیہ اور پولیس کی ناقص کارکردگی ۔ دفعہ 144ہوائی نکلا ۔دودھ کے نام پر زہر کوہالہ سے سوزوکی گاڑیوں میں ڈرموں کے اندر لا کر مظفرآباد میں سپلائی کیا جانے لگا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ،مجسٹریٹ بلدیہ ،انتظامی آفیسران محکمہ صحت عامہ کے آفیسران کی محنت ضائع ہونے لگی ۔مظفرآباد کے شہری ماہ مقدس میں زہر نما دودھ پی رہے ہیں جس سے معدے ،سانس اور کینسر جیسی موذی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس اور انتظامیہ صرف کاغذوں کی حد تک دفعہ 144اور کوہالہ چیک پوسٹ پر ناکے لگائے بیٹھی ہے جبکہ زہر نما دودھ پولیس چوکیوں سے ہوتا ہوا کوہالہ سے مظفرآباد پہنچتا ہے ۔چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیں ۔غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ان خیالات کا اظہار عابد اعوان انجمن تاجران ٹاہلی منڈی ،سینئر نائب صدر حاجی عبدالقیوم ،الیاس شاہ سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران ایبٹ آباد روڈ بیلہ نور شاہ ،ذوالقرنین جعفری ،راجہ شکیل افضل ،ذوالفقار بیگ ،عباس پیرزادہ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

متعلقہ عنوان :