چیئرمین کے ایس ایل مسعود خان کی صدرکرکٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر میر عثمان سے ملاقات

میگا کرکٹ میلے کشمیر سپرلیگ میں مکمل تعاون کیاجائے گا‘ میر عثمان کی مسعود خان کو یقین دہانی

بدھ 30 مئی 2018 22:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) کشمیر سپر لیگ کے چیئرمین مسعود خان کی صدرکرکٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ریجن میر عثمان سے ملاقات ‘دونوں رہنمائوں میں کشمیر سپر لیگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ریجن میر عثمان نے یقین دہانی کرائی کہ میگا کرکٹ میلے کشمیر سپرلیگ میں مکمل تعاون کیاجائے گا۔ میر عثمان نے کہا کہ کشمیر سپر لیگ نوجوانوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ کشمیر میں کرکٹ کو فروغ ملے گا ۔نواجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

متعلقہ عنوان :