پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹری بورڈ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے انٹرویوز لینے کا سلسلہ جاری

بدھ 30 مئی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹری بورڈ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے انٹرویوز لینے کا سلسلہ بدھ کو بھی بلاول ہاوس میں جاری رہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بورڈ نے سکھر ڈویژن میں شامل اضلاع کے امیدواران سے انٹرویوز لیئے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ارکان رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شیری رحمان، قائم علی شاہ، خورشید شاہ، نوید قمر موجود تھے جبکہ نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، منظور وسان، وقار مہدی اور شگفتہ جمانی بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ سکھر' میرپور خاص اور شہید بینظیرآباد ڈویژنز کے سینکڑوں امیدواران کے انٹرویوز کا سلسلہ آج رات گئے تک جاری رہیگا۔