ْآزادکشمیر حکومت نے الفاظ کے ہیر پھیر کا بجٹ پیش کیا ‘ بڑے بجٹ کے دعویدار سابقہ بجٹ کا سات ارب روپے خرچ نہیں کرسکے‘ اس سے بڑی نالائقی کیا ہوگی کہ پیسہ موجود ہو لیکن خرچ نہ کرسکنے کی وجہ سے عوامی مسائل حل نہ ہو سکیں

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شفیع ندیم کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 17:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے الفاظ کے ہیر پھیر کا بجٹ پیش کیا ہے، بڑے بجٹ کے دعویدار سابقہ بجٹ کا سات ارب روپے خرچ نہیں کرسکے، اس سے بڑی نالائقی کیا ہوگی کہ پیسہ موجود ہو لیکن خرچ نہ کرسکنے کی وجہ سے عوامی مسائل حل نہ ہو سکیں، ن لیگی حکومت اس شخص کی مانند ہے جس کے جیب میں لاکھوں روپے ہوں اور وہ کسی۔

(جاری ہے)

بھوکے شخص کو کھانا تک نہ کھلا سکے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت بجٹ پیش کرکے تعریفیں کرنے سے نہیں تھکتی کہ ہم نے تاریخی بجٹ پیش کردیا ہے مگر یہ بجٹ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، سابقہ بجٹ میں سے سات ارب روپے خرچ نہ کرسکنے والے اب کونسے تیرماریں گے، انہوں نیکہاکہ موجودہ بجٹ میں ایک نئے تعلیمی ادارے کا قیام نہیں ہورہا، تعلیم پر ان حکمرانوں کی توجہ نہیں یہ صرف اجارہ داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، عوام ناکام لیگ کے نالائق حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔