مسلم لیگ (ن) اپنی بہترین کارکردگی کے بل بوتے پر عام انتخابات میںاترے گی،امیرمقام

جمعرات 31 مئی 2018 18:42

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ اتنا غیرسنجیدہ شخص جورات کوخواب دیکھ کرصبح خودکاکیاگیافیصلہ تبدیل کرتاہے وہ ملک کوکیاچلائے گا،پہلے آفریدی سے ڈیل کرنا، وزیراعلیٰ کیلئے نامزدکرنا، مبارکباددینااورپھراگلے روزنیابیان دینااسی طرح پنجاب کی نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام دیا اور پھر واپس لیا، مسلم لیگ(ن)اپنی بہترین کارکردگی اورایجنڈے کیساتھ2018کے عام انتخابات میںاترے گی اورانشاء اللہ پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات پریس کلب ٍمیںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان اورجنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں220-KVAگرڈسٹیشن فعال ہونے سے لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کاخاتمہ ہوجائیگا جس پر95فیصدکام مکمل ہوچکاہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوخیبرپختونخواکے آبی وسائل کوبروئے کارلائیںگے، گزشتہ پانچ سال تحریک انصاف کی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیںبنائی اورقوم کے پورے پانچ سال ضائع کردیئے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپورے خیبرپختونخوامیںسیاحت کوبھرپورعملی ترقی دیںگے۔