راولپنڈی، کرپشن کے خلاف اورکڑے احتساب کے لئے سب سے پہلے اٹھنے والی آواز ڈاکٹر طاہرالقادری کی تھی ،سردار منصور خان

پہلے کڑا احتساب،انتخابی اصلاحات اور پھر انتخابات ہوئے تو بہتر نتیجے کی توقع کی جا سکتی ہے،وگرنہ کرپٹ سسٹم میںکوئی اکیلا نگران وزیراعظم کچھ نہیں کر سکتا،مرکزی صدر عوامی تحریک جموں کشمیر

جمعرات 31 مئی 2018 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) عوامی تحریک جموں کشمیرکے مرکزی صدر سردار منصور خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اورکڑے احتساب کے لئے سب سے پہلے اٹھنے والی آواز ڈاکٹر طاہرالقادری کی تھی ، پہلے کڑا احتساب،انتخابی اصلاحات اور پھر انتخابات ہوئے تو بہتر نتیجے کی توقع کی جا سکتی ہے،وگرنہ کرپٹ سسٹم میںکوئی اکیلا نگران وزیراعظم کچھ نہیں کر سکتا،کڑے احتساب کے بغیر انتخابات قوم کے ساتھ فراڈ ہو گا،ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کا مقدر بدلنے اور قوم کو اندھیروں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں سفیر امن کے نام سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں،انہوںنے کہا کہ الیکشن 2018ء میں عوامی تحریک با صلاحیت،دیانتدار اور خدمت کے جذبے سے سرشار کارکنوں کو ٹکٹ دے گی ،انہوںنے نوجوانوں سے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان بالکل اسی طرح درس قرآن اور حلقہ بیداری شعور کی کے ذریعے ملک بھر میں اور آزاد کشمیر میںڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام امن کو عام کریں،اس موقع پر میڈیا کو آرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 1989ء میں جو تبدیلی کی بات کی،2012ء سیاست نہیں ریاست بچاو کے تاریخی جلسے میں بھی اسی ایجنڈے پر بات کی جس کے نتیجے میں سابق وزیرارعظم کو نااہل قراردیاگیا،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز جمّوں کشمیر عوامی تحریک عباس پورLA_17 اور جملہ فورمز کے ذمہ داران کی جانب سے دئے گئے افطار و ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،،اس موقع پر سینئر صحافی امجد چوہدری ،چیف کوآرڈینیٹر جمّوں کشمیر عوامی تحریک سردار افتخار حسین فاروقی ، سینئر نائب صدر جمّوں کشمیر عوامی تحریک سردار اعجاز سدوزئی، سیکریٹری اطلاعات جمّوں کشمیر عوامی تحریک سردار نجم الثاقب ، آرگنائزر اوورسیز جمّوں کشمیر عوامی تحریک سردار مجتبیٰ خان اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے دئے گئے وژین2025ء کے مطابق ورکنگ پلان سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سوشل میڈیا اور افطار و ڈنر کے میزبان فیصل محمود نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 19 جون 2018 کو جموں کشمیر عوامی تحریک عباس پور LA-17 کے زیرِ اہتمام ہونے والے کنونشن میں صدر جموں کشمیر عوامی تحریک سردار منصور خان اور دیگر کو بھی خصوصی شرکت دعوت دی ،اس موقع پرجملہ قائدین جمّوں کشمیرنے عوامی تحریک عباس پور ایل اے 17 کی کارکردگی کو سراہا۔