کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں ،ْ نوازشر یف

جمعہ 1 جون 2018 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ،ْسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں اور ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں ،ْیہ بڑا الیکشن ہے ،ْ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ،ْ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے ،ْجمعہ کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی، اس موقع پر جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں جس پر انہوںنے جواب دیا کہ ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں لیکن یہ بڑا الیکشن، بڑا الیکشن ہے۔صحافی کے سوال آج بہت خوش لگ رہے ہیں کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ،ْ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، جس کا تکیہ اللہ پر ہو اٴْسے اللہ خوش رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

صحافی کے سوال الیکشن اگر ملتوی ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے پر نواز شریف نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب جواب دیں جس کے بعد جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، پانچ سال پورے کیے بہت بڑی بات ہے، ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیشن گوئیاں کی جا رہی تھیں۔چوہدری نثار اب شہباز شریف کے بیان پر بھی ردعمل دے رہے ہیں کیا کہیں گے صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کی اور کہا کہ لگتا ہے جج صاحب آنے لگے ہیں اب آپ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔