مقررہ کردہ ریکوری اہداف ، چیف انجینئربرقیات کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 1 جون 2018 18:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) مقررہ کردہ ریکوری اہداف ، چیف انجینئربرقیات کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ، آفیسران محکمہ برقیات و اہلکاران کی شرکت ، آفیسران و سٹاف کو رواں ماہ کے ابتدائی دنوں سے ہی متحرک رہنے اوردیئے گئے ٹاسک کو حاصل کرنے ، لائن لاسز میں کمی کے لئے اقدامات کرنے ،رمضان کے تقدس میں صارفین کی شکایات کے فوری کے زالہ کے لئے فوری کاروائی ، رواں ماہ میں بقایا جات وصولی ہرصورت یقینی بنانے ، ذمہ داری اورجانفشانی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ، صارفین بلات اور بقایا جات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ماہ رمضان اور عید کے موقع پر کنکشن کاٹے جانے جیسے ناخوشگوار عمل سے بچ سکیں تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر برقیات مظفرآباد سردار جاوید اقبال کی زیر صدارت مرکزی آفس برقیات میں حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ ریونیو اہداف کے حصول کیلئے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ، اجلاس میں محکمہ برقیات کے جملہ آفیسران اور ملازمین محکمہ برقیات کے نمائندگان نے شرکت کی ، اجلاس میں چیف انجینئر برقیات نے آفیسران اور ملازمین کو باور کرایا گیا کہ گزشتہ ماہ مئی میں زیادہ وقت برقیات سٹاف احتجاج پررہا جس کی وجہ سے مئی کے مہینے میں مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے اور ان میں کمی رہ گئی ہے چیف انجینئر سردار جاوید اقبال نے جملہ آفیسران اور اہلکاران کو وصولی بقایا جات کیلئے خصوصی ٹاسک دئیے اورہدایت جاری کی کہ رواں ماہ جون کے ابتدائی دنوں سے ہی جملہ سٹاف کو زیادہ متحرک ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ حکومت کی جانب سے ریونیو ریکوری ، بقایا جات وصولی اورلائن لاسز میں کمی کا جوٹارگٹ مقرر ہے وہ ہر صورت پورا کیا جا سکے ، چیف انجینئر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام آفیسران و اہلکاران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بہترین طریقے سے کام کریں اورمطلوبہ ٹارگٹ حاصل کئے جا ئینگے ، ملازمین برقیات کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس کے تقدس میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائیں اور بقایا جات والے صارفین سے ماہ جون میں بقایا جاتا وصولی ہر صورت یقینی بنائیں ، چیف انجینئر نے صارفین محکمہ برقیات سے اپیل بھی کی ہیکہ اپنے ذمہ بلات اور بقایا جات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ماہ رمضان اورعید کے موقع پر بجلی انقطاع جیسے ناخوشگوار عمل سے بچ سکیں۔