آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کی ویب سائیٹ کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد

وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے ویب سائیٹ کا افتتاح کیا

جمعہ 1 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کی ویب سائیٹ کی لانچنگ کی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے ویب سائیٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پروزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کرنل (ر) وقار احمد نور، ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی اور ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی چوہدری شفقت بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے کہا کہ کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جدید ویب سائیٹ لانچنگ سے پوری دنیا میں کشمیر کے کلچر کے حوالے سے لوگوں کو آگہی ملے گی ۔

کشمیر کا کلچر انتہائی زرخیز ہے اور پوری دنیا میں منفرد حیثیت کاحامل ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری ثقافت کے احیاء اور تشہیر سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل اکیڈمی کی ویب سائیٹ پر مقبوضہ کشمیر کے احوال کی عکاسی بھی ہوگی ۔ تقریب میں سول سوسائٹی ، وکلاء برادری ، صحافتی کمیونٹی سمیت سیاسی و سماجی شخصیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی نے ویب سائیٹ کے حوالے سے شرکاء تقریب کو بریفنگ دی اور ویب سائیٹ کے فیچر سے مہمان گرامی اور شرکاء محفل کو آگاہ کیا ۔ آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کی یہ ویب سائیٹ www. kashmircalturalacademy.comکے نام سے تیار کی گئی ہے۔