مسلم لیگ نون کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میںملک کو کئی بڑے منصوبے دیئے، شیخ آفتاب احمد

جمعہ 1 جون 2018 21:48

مسلم لیگ نون کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میںملک کو کئی بڑے منصوبے ..
حضرو :یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سابق وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میںملک کو کئی بڑے منصوبے دیئے۔ محمد نواز شریف نے اقتدار ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،دہشتگردی کا خاتمہ کیا ،ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا ۔آنے والے انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین میلہ چوک کی یادگار شہداء کی تزئین و آرائش کے بعد نقاب کشائی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نئے چوک کی تعمیر سے اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا وہیں پولیس شہدا ء کے ناموں کو اجاگر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے ان شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اس موقع پر امیدوار پی پی 1شیخ سلمان سرور ،چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ،ضلعی صدر مسلم لیگ نون سلیم شہزاد ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،شیخ خالدی ،خاور سیٹھ ،بھولا سیٹھ ، کونسلرز سعید الرحمان،شیخ غلام صمدانی کے علاوہ کثیر تعداد مین معززین علاقہ موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے انکو پورا کیا یہ واحد حکومت تھی جس نے اپنے پانچ سالہ دورے اقتدار میں 11000ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جسکی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ملک بھر میں موٹر ویز کے جال بچھایئے گئے دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا گیا جبکہ دیگر کئی بڑے منصوبے بھی مسلم لیگ نون کی حکومت نے مکمل کئے رکاوٹوں کے با وجود مدت پوری کرنا مسلم لیگ نون کیلئے اعزاز ہے عوامی طاقت سے دوبارہ حکومت بنائیں گے جسکی وجہ سے مخالفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا تین میلہ چوک کی خوبصورتی کیلئے خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے بھاری گرانٹ دی جسکی وجہ سے یہاں خوبصورت چوک کی تعمیر مکمل ہوئی انہوں نے کہا کہ اٹک مسلم لیگ نون کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے 2018کے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ۔