پاکستان کے عوام نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم کے منصب پر بٹھائیں گے ،مسلم لیگ ن راولپنڈی

چوہدری تنویر نے ایسے وقت میں ن لیگ کو سنبھالا دیا جب مشکل وقت میں شہر کے نام نہاد فرزندوں نے بیگم کلثوم نواز پر دروازے بند کر دیئے تھے چوہدری تنویرکی قیادت میں آج بھی راولپنڈی مسلم لیگ پوری طرح متحد ہے، 25جولائی کو ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی،مقررین کا افطار ڈنرسے خطاب

جمعہ 1 جون 2018 22:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ ن راولپنڈی نے واضح کیا ہے کہ مشرف دور کی جلا وطنی کے بعد نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تھا اور اب بھی پاکستان کے عوام نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر بٹھائیں گے چوہدری تنویر نے ایسے وقت میں ن لیگ کو سنبھالا دیا جب مشکل وقت میں شہر کے نام نہاد فرزندوں نے بیگم کلثوم نواز پر دروازے بند کر دیئے تھے چوہدری تنویرکی قیادت میں آج بھی راولپنڈی مسلم لیگ پوری طرح متحد ہے اور 25جولائی کو ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہارمقررین نے جمعہ کی شام کمیٹی چوک ہوٹل اسکوائر کے باہر افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا اہتمام سابق تحصیل نائب ناظم و حلقہ پی پی11سے متوقع امیدوار سجاد خان نے کیا تھا افطار سے مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ ظفر الحق، سینیٹر چوہدری تنویر خان، دانیال عزیز، سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری،چوہدری سرفراز افضل ڈاکٹر جمال ناصر،تحسین فواد،حاجی پرویز، سینیٹر نہال ہاشمی ، سینیٹر مصدق ملک سمیت دیگر رہنمائوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پارٹی پر جب بھی مشکل وقت آیا تو چوہدری تنویر صف اول میں پائے گئے مجھے مکمل امید ہے کہ چوہدری تنویر کے فرزند بھی اپنے والد کی طرح نوازشریف کے سپاہی ثابت ہونگے ملک میں مختلف سروے ہوئے تو نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے نوازشریف نے حق و عوامی موقف کا راستہ اپنایا ہے ہر پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ ان کے پاس شہباز شریف جیسا محنتی آدمی نہیںنوازشریف کو جن الزامات پر نا اہل قرار دیا گیا لیکن ان جیسے الزامات پر خواجہ آصف کو اہل قرار دیا گیاخواجہ محمد آصف کے فیصلہ کا اثر نوازشریف کے فیصلہ پر بھی ہوگاسینیٹرچوہدری تنویرنے کہا کہ ہم نظریاتی لوگ ہیں اور اپنے قائد نواز شریف سے محبت کرتے ہیںجب نوازشریف کو ملک بدر کیا تب کہتا تھا کہ نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنائیں گے نوازشریف کو اب چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے ووٹ کے ساتھ اب ہم ورکر کو بھی عزت دیں گے این اے 60سے متوقع امیدوار بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری نے کہا کہ سیاست میں آنے سے قبل میرے والد نے نصیحت کی تھی کہ شہر میں ایسے لوگ ڈھونڈو جو دل سے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ن لیگ کے لئے ہمیشہ قربانی دی اور ایسے وقت میں ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہوئے جب شہر کے فرزندوں نے بیگم کلثوم نواز پر اپنے دروازے بند کر دیئے تھے وقت نے ثابت کیا میرے والد اور ان کی ٹیم آج بھی مکمل طور پر نواز شریف کے ساتھ ہے اگر پارٹی اور عوام نے موقع دیا تو شہر کی تقدیر بدل دیں گے صوبائی حلقہ پی پی 11سے متوقع امیدوار و سابق نائب تحصیل ناظم سجاد خان نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو مشن سمجھتے ہیں سیٹیں اور اقتدار ہمارا مطمع نظر نہیں انہوںنے کہا کہ الیکشن جیت کر کارکن ، ووٹ اور عوام کی عزت بحال کریں گے انہوں نے کہا کہ بحثیت کونسلر یا بحثیت تحصیل نائب ناظم میرے اوپر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا انہوں نے قیادت سے اپیل کی کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں ایسے لوگوں کو ترجیح دی جائے جنہون نے ہر دور میں سیاسی جدوجہد کرنے کے ساتھ قربانیاں دیں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیزنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے خلاف جدید ترین ہتھکنڈے استعمال ہوالیکن ہم اپنی منزل کی طرف گامزن ہیںانہوں نے کہا کہ چند اینکر ہمیں روز گرا کر سوتے ہیںلیکن جو دشمن کی چالیں تھیں وہ کھیل ایک پارٹی نے اس ملک کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر الزامات لگائے گئے اسی دوران ان کے چاہنے والے نے کتاب لکھ دی انہوں نے کہا کہ جتنے گڑھے کھودے جارہے ہیں ن لیگ آگے بڑھ رہی ہے، سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ اگر عوام امپائر کی انگلی جمہوریت کے خلاف کاروائی اور انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی کو ووٹ دیں.چند لوگ خیر پختون خواہ اور پنجاب کے نگران وزیراعلی نہیں لگانا چاہتے آج شہر والے باعزت میٹرو پر سفر کرتے ہیں�

(جاری ہے)