کوٹلی، سی آئی اے سٹاف کاسماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون، کوٹلی میںچرس سپلائی کرنے والا ڈیلر گرفتار،چرس برآمد

ہفتہ 2 جون 2018 14:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سی آئی اے سٹاف کاسماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون۔ کوٹلی میں چرس سپلائی کرنے والا ڈیلر دھر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے تین کلو اعلی کوالتی چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے سٹاف مرزا مقصود نے ہمراہ تفتیشی آفسران بغداد احمد خان،عبدالعزیز ملک،خان راشد، ذوالفقار علی،محمد رفاقت،وقار اسلممعہ نفری دوران پڑتال اسلحہ منشیات محمد صدیق ولدغلام محمد ساکن پشاور کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے موٹر سائیکل کے ساتھ لگے شاپنگ بیگ سے تین کلو چرس اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزم کے خلا ف منشیات ایکٹ32/99CNSAکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔