بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد ، لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں اور ان کی ٹائمنگ پرتشویش کا اظہار

ہفتہ 2 جون 2018 16:38

بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد ، لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ، لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں اور ان کی ٹائمنگ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے اسلام آباد، بلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں اور ان کی ٹائمنگ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصولی طور پرانتخابات کے التوا کے خلاف ہیں۔انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد پربھی تشویش کا اظہار کیا۔