انتخابات مقررہ وقت پر صاف اور شفاف کرائے جانے چاہئیں،صوبائی رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 2 جون 2018 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر صاف اور شفاف کرائے جانے چاہئیں کیونکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں ، نہ تو وہ انتخابات میں تاخیر برداشت کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی دھاندلی، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدمات کی بنیاد پر انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ان موسمی سیاستدانوں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی جو ہر دفعہ مخصوص ایجنڈے کے تحت جمہوریت کو نقصان پہچانے کیلئے اتحاد بناکر انتخابات لڑتے ہیں لیکن ماضی میں بھی وہ ناکام ہوئے اور اب بھی ناکامی اُن کا مقدر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جس طرح پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے اور ان کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی۔