آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان کی کھلی دھجیا ں بکھیر دی گئیں

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان کی کھلی دھجیا ں بکھیر دی گئیں ،ْ ضلعی انتظامیہ اور پولیس آفیسران اپنے من پسند اسٹیشنوں پر تعینات کوئی پوچھنے والا نہیں ،چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بناکر اِد ھر سے اُدھر کیا جارہا ہے ،حکومت اور اپوزیشن بھی خامو ش، قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنا ایک خواب بن کر رہ گیا ، نیشنل ایکشن پلا ن پر عملدرآمدگی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کی جارہی ہے جبکہ اِس وقت درجنوں پولیس آفیسران اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اپنے من پسند اسٹیشنوں ،تحصیلوں ، اضلاع میں تعینات ہیں ، اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ اعلیٰ آفیسران کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان لاگو کرنے والوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بناکر اِدھر سے اُدھر تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

اب ضرورت اِس امر کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف نوٹس لیں گے یا پھر یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :