وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ نورین عارف سے محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں کے ایڈھاک ملازمین کی ملاقات

محکمہ سماجی بہبود کے تحت چلنے والی دو سکیم ہا کے ملازمین کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا نورین عارف نے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ نورین عارف سے محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں کے ایڈھاک ملازمین کی ملاقات،محکمہ سماجی بہبود کے تحت چلنے والی دو سکیم ہا کے ملازمین کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ نورین عارف نے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا ۔سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسوں و زکواة عشر کو حکم جاری کیا کے ان کو مستقل کیے جانے کا معاملہ فی الفور کابینہ میں پیش کیا جائے ۔

ملاقات کرنے والوں میں راجہ اعجاز ظہیر ،محمد فاروق،محمد ظہیر مغل شامل تھے ، اس موقع پر وزیر سماجی بہبود نے ملازمین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد از جلد تمام ایڈھاک ملازمین کو مستقل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہونے محکمہ سماجی بہود کے ملازمین کو کہا کہ ہماری حکومت ہمارے وزیر اعظم کا یہ ویژن ہے کہ ہم ایڈھاک ملازمین مستقل کرینگے اور تمام ملازمین کو انشاء اللہ مستقل کیا جائے گا ،وزیر اعظم آزاد کشمیر بجٹ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیے جانے کا اعلان بھی کیا ہے ،یاد رہے کہ درج بالا سیکم کے تمام ملازمین جس کی کل تعداد 300کے قریب ہے سارے غیر جریدہ ہیں اور ملازمین کا تقرر بعد ازاں اخباری اشتہار ٹیسٹ انٹرویو کے بعد سلیکشن عمل میں لائی گئی ہے لہذا وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ان ملازمین کا حق بنتا ہے کہ ان کو بھی مستقل کیا جائے ،وفاقی گورنمنٹ ،پنجاب حکومت، کے پی کے و دیگر حکومتیں ایسے تمام ملازمین کو مستقل کر چکی ہیں ہیں سوائے آزاد کشمیر کے ملازمین ابھی تک مستقلی کی راہ تک رہے ہیں لہذا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو چائیے کے ایسے تمام ملازمین جن کو بزریعہ اشتہار ٹیسٹ انٹرویو کے بعد سلیکشن عمل میں لائی گی ان کو مستقل کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں تا کہ ملازمین میں پائی جانے والی انارکی ختم ہو سکے اور ملازمین بہتر طور پر فرائض منصبی انجام دے سکیں ،درجہ بالا ملازمین جن میں اکثریت خواتین ملازمین کی ہے جنکی مدت ملازمت 14سال سے زائد ہے ان کو مستقل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :