میرپور شہر میں جدید طرز کے مطابق علاج کی سہولت نہ ہونے سے عوام مشکلا ت کا شکار ہیں‘برن سنٹر کی مذید بہتری کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کا بیان

اتوار 3 جون 2018 18:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ میرپور شہر میں جدید طرز کے مطابق علاج کی سہولت نہ ہونے سے عوام مشکلا ت کا شکار ہیں ۔برن سنٹر کی مذید بہتری کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔میرپور شہر اور اس کے دیگر علاقوں میں آگ سے جلنے والے مریضوں کے لیے میرپور میں مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں جانا پڑتا ہے ۔

غریب لوگ بروقت اتنی بڑی رقم کا بندوبست نہیں کر سکتے ۔برن سنٹر میں ہر آنے والے مر یض سے پہلے ایڈونس لے کر داخل کیا جاتا ہے ۔جو کہ غریب لوگوں کے لیے انتہائی ناممکن ہے ۔کھاریاں اور دیگر شہروں میں قائم برن سنٹروں تک جاتے ہوئے کئی مریض اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میرپور ڈوثیزن کی عوام کے لیے میرپور سرکاری ہسپتال میں برن سنٹر کو جدید طرز کے مطابق مذید بہتر کیا جائے تا کہ کم از کم میرپور شہر اور دیگر علاقوں کے لوگ کو کھاریاں اور پاکستان کے دیگر شہروں میں علاج کروانے کی غرض سے جاتے ہیں ۔

اُن کو یہاں سہولت مل سکے ۔اکثر غریب لوگ جو کہ آگ سے جلتے ہیں بھاری رقم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال جانے سے بھی کتراتے ہیں اور بے شمار لوگوں کی اموات بھی ہو چکی ہیں ۔حکومت میرپور میں برن سنٹر کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر کرے ۔برن سنٹر میں جدید ادویات اور علاج کو بہتر کیا جائے ۔امرجنسی کے لیے تمام سہولیات موجود ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :