مسجد ِنبوی کی طرزپر تعمیرہونیوالی جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے انعقادکا فیصلہ

�ون بمطابق 23رمضان المبارک کو مرکزی عیدگاہ میں نمازجمعة المبارک ٹھیک 1:30بجے اداکی جائے گی‘ افتتاحی نشست میں جیدعلماء کرام، مشائخ عظام اور بڑی تعدادمیں عمائدین شہر شریک ہوں گے

اتوار 3 جون 2018 18:10

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) مرکزی سیرت کمیٹی کا مسجد نبوی شریف کی طرزپرتعمیرہونیوالی جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے انعقادکا فیصلہ‘8جون بمطابق 23رمضان المبارک کو مرکزی عیدگاہ میں نمازجمعة المبارک ٹھیک 1:30بجے اداکی جائے گی۔جمعة المبارک کی افتتاحی نشست میں پاکستان سمیت آزادکشمیر کے جیدعلماء کرام، مشائخ عظام اور بڑی تعدادمیں عمائدین شہر شریک ہوں گے۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی نے جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں اجتماع جمعة المبارک کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں،انہوںنے کہاکہ جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میںگزشتہ 5سال سے تسلسل کے ساتھ نمازپنجگانہ اورماہ صیام میں نمازاتراویح کا انعقاد بھی کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی نے جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میںنمازیوں کی سہولت کیلئے نامساعد حالات کے باوجود بہترین انتظامات کئے ہیں اور نمازیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں۔جبکہ مرکزی سیرت کمیٹی کو یہ اعزازبھی ھاصل ہے کہ مرکزی سیرت کمیٹی نے اپنی تنظیمی و دینی ذمہ داریوں کا ادراک اور درخشاں روایات کو برقراررکھتے ہوئے نے اپنے قیام سے تا حال تسلسل سے مختلف اسلامی تہواروں ،عیدین ، محرم الحرام ، ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘ شب معراج ، شب برات، شب قدر ، ایام خلفائے راشدینؓ ، ایام حسنین کریمینؓ، یوم امام اعظمؒ ، یوم غوث الاعظم ؒ، یوم امام احمد رضاؒ کے مواقع پر تقاریب کا انعقاد کیا ہے ۔

سیرت کمیٹی کے زیر انتظام ماہانہ درس قرآن کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے ۔انہوںنے کہاکہ الحمدللہ مرکزی سیرت کمیٹی نے ان تقریبات کے موقع پر جملہ انتظام و انصرام بطریق احسن انجام دیتے ہوئے اعلیٰ مقاصد کے حصول میںہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے ۔عتیق احمدرضا نے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی آزادکشمیرجیسے حساس خطے میں مسلمانانِ کشمیر میں باہمی رواداری،مذہبی ہم آہنگی،امن واخوت کے فروغ، اصلاح معاشرہ کی دعوت حق کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کی صحیح اسلامی روح کیساتھ فکری،نظریاتی واعتقادی سطح پر اصلاح احوال کے لئے عملی اقدامات پر عمل پیراہے۔

انہوںنے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی کودستیاب ریکارڈکے مطابق لگ بھگ سوا سوسال سے مرکزی عیدگاہ (مسجد خادم الحرمین الشریفین) کا کًلید بردار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مرکزی عید گاہ کے رقبہ پر زیر تعمیر55کنال اراضی پر پھیلی اس عظیم الشان مسجد اور عیدگاہ کا انتظام و انصرام زیر نوٹیفکیشن نمبر ورکس/2562-72/2009؁ء مرکزی سیرت کمیٹی کو تفویض کردیا گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس عظیم الشان مسجد شریف کے انتظام و انصرام کے لئے مرکزی سیرت کمیٹی نے انتظامی کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو عیدگاہ اور مسجد کے جملہ معاملات کی ذمہ دار ہے ۔انہوںنے کہاکہ دارالحکومت میںجمعة المبارک کے موقع پر شہرکی جملہ مساجد نمازیوں سے بھرجاتی ہیں اورشہرکی سب سے بڑی مسجد میں نمازیوں کی ضرورت کے پیش نظر نماز جمعہ کا انعقاد ناگزیرہوچکاتھا‘انہوںنے کہاکہ مرکز ی سیرت کمیٹی نے نمازیوں کی مشکلات اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نامساعد حالات کے باوجود اجتماع ِ جمعہ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے اور اب شہری مسجد نبویؐشریف کی طرزپر تعمیر ہونے والی عظیم الشان مسجد میں نماز جمعہ اداکرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :