Live Updates

ریحام خان کو بلٹ پروف گاڑی شہباز شریف کی طرف سے ملنے کی خبریں غلط

ریحام خان کو بلٹ پروف گاڑی دینے والے سیاسی رہنما کا نام سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جون 2018 13:47

ریحام خان کو بلٹ پروف گاڑی شہباز شریف کی طرف سے ملنے کی خبریں غلط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے کہاکہ ریحام خان نے عمران خان سے طلاق کے بعد خود بلٹ پروف گاڑی کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ریحام خان کو بلٹ پروف گاڑی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے دئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ ریحام خان کو دی گئی بلٹ پروف گاڑی جس ادارے سے لی گئی تھی وہ ادارہ پی ٹی آئی کے ایک سینئیر رہنما کی ملکیت ہے۔

اس معاملے میں اس کمپنی سے بھی ریکارڈ نکلوایا جا سکتا ہے اور دیکھا جا سکتا ہے کہ اس گاڑی کی ادائیگی کہاں سے کی جاتی تھی۔ ایک سینئیر رہنماکا ہے ، ادائیگی کہاں سے آتی تھی اور ادائیگی کون کرتا تھا ۔ نصراللہ ملک نے کہا کہ اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہو سکتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے رہنما جن کی وہ کمپنی ہے اور جن سے وہ گاڑی لی گئی تھی اس کا تمام تر ریکارڈ موجود ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا یہ کہنا کہ وہ بلٹ پروف گاڑی کوئی اور دے رہا تھا،تو اس حوالے سے سارا جھوٹ سامنے آ سکتا ہے۔ میرے خیال سے ہمیں الزامات کی سیاست سے نکل کر صاف سُتھری سیاست کی طرف جانا پڑے گا۔ ایک ایسی سیاست جہاں لوگ اختلاف تو کریں لیکن عزت و احترام کے ساتھ اپنی بات کریں۔ خیال رہے کہ ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔

ریحام خان کی کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ انکشافات کیے گئے ہیں جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ ن سے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔ ریحام خان پر مریم نواز سے رابطے میں ہونے اور ان سے ملاقات کرنے کا الزام بھی ہے۔ ریحام خان کی کتاب ممکنہ طور پر عام انتخابات 2018ء سے کچھ دیر قبل منظر عام پر آئے گی جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کتاب میں کچھ ایسی باتیں ہیں جن کا اثر عام انتخابات 2018ء کے نتائج پر ہو سکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات